دنیا
14 ستمبر ، 2015

ائیر انڈیا کا فربہ ائیر ہوسٹسز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

ائیر انڈیا کا فربہ ائیر ہوسٹسز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی....... بھارتی ائیر لائن( ائیر انڈیا) نے 125 موٹاپےکی شکار کیبن کریو ز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ائیر ہوسٹسز کو سول ایوی ایشن کی گزشتہ سال جاری ہونے والی ایک دستاویز کی بنیاد پر حکم جاری کر دیا گیا۔

پیر کے روز ائیر انڈ یاکے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ائیر لائن نے گزشتہ سال اپنے 600 کریو ارکان کو خبر دار کیا تھا کہ وہ وزن گھٹائیں لیکن ان میں سے 125 تاحال مطلوبہ وزن حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ائیر لائن کا کہنا ہے کہ مسئلہ زیادہ وزن نہیں بلکہ فٹنس ہے،در اصل ایک مسئلہ یہ ہے کہ ان فٹ کریو ہنگامی صورتحال میں مستعدی سے کام نہیں کرپاتے۔ دوسری طرف نیشنل یونین کے رہنما تپن سین نے کہا ہے کہ سروسز رولز میں کہیں بھی کیبن کریو کیلئے وزن کے حوالے سے پابندیاں موجود نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے 2009 میں ائیر لائن نے نو خواتین ہوسٹسز کو موٹاپے کی وجہ سے برخاست کر دیا تھا۔2004میں ائیر انڈیا میں اس وقت تنازع اٹھ کھڑا ہوا اتھا جب اس نے کہا تھا کہ ممکنہ ہوائی میزبانوں کے چہروں پر کوئی بڑا نشان، داغ وغیرہ نہیں ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :