19 مئی ، 2012
ممبئی…انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے نے مطالبہ کیا ہے کہکہ شاہ رخ خان پر وینکھڈے اسٹیڈیم میں داخلے کی پابندی پانچ سال کے لئے نہیں بلکہ عمر بھر کے لئے لگائی جائے، بال ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ شاہ رُخ خان ہیرو نہیں ولن ہیں۔واضح رہے چند روز قبل شاہ رخ خان اپنی ٹیم کا میچ دیکھنے ممبئی کے وینکھاڈے اسٹیڈیم پہنچے تو سیکیورٹی اور اسٹیڈیم انتظامیہ سے الجھ گئے،ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار نتین دلال اور روی ساونت نے بتایا ہے کہ شاہ رخ خان نشے میں دھت تھے اور سیکیورٹی اور انتظامیہ سے بدتیزی کر رہے تھے جس پر ان کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرادی گئی ہے اور وینکھاڈے اسٹیڈیم میں ان کے داخلے پر پانچ سال کے لئے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔