15 ستمبر ، 2015
لا س اینجلس ...... ہالی وڈایکشن ہیرو ہیو جیک مین اداکاری کے بعد اب ڈانسنگ کے میدان میںبھی جوہر دکھا نے لگے ہیں۔ ہیوجیک مین اداکاری بہت کر چکے ہیں مگر اب ان کے مداح انہیں ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھ سکیں گے۔
جی ہاں ایکس مین سیریز میں سپر ہیرو وولورین کے نامور کردار نبھانے والے ہیو جیک مین نے اپنے نئے شوBroadway to Ozمیں پرفارم کرنے کیلئے ٹیپ ڈانسنگ کی ریہرسل شروع کر دی ہے۔
ہوجیک مین نے اس مہارت سے اپنے پیروں کو حرکت دے کر موسیقی کے سُر بکھیر ے کہ کوئی ماہرڈانسر بھی ان کے سامنے نہیں ٹک سکتا۔ وولورین صرف فائٹ کرنا ہی نہیں جانتا بلکہ اب کسی کو اپنے ساتھ جھومتے ہوئے ناچنے پر بھی مجبور کر دے گا۔