19 مئی ، 2012
کراچی … شہید ملت روڈ پر کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی بلڈر جاں بحق ہوگیا جبکہ کراچی شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شہید ملت روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مقامی بلڈر سلمان عادل جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد آج جاں بحق افراد کی تعداد 11ہوگئی۔ ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔ ترجمان نے کراچی میں ہلاک ہونے والے افراد کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی تنازعات پر 4 افراد کو قتل کیا گیا جبکہ 3 افراد کو نامعلوم وجوہات پر قتل کیا گیا۔ ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک ہوا جبکہ مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔