16 ستمبر ، 2015
لاہور........ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کو ایف بی آر کی جانب سے 39 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق سابق کپتان پر 12-2011ء کا ٹیکس واجب الادا ہے۔
ایف بی آر حکام کا مزید کہنا ہے کہ حکم امتناع ختم ہونے پر ایف بی آر نے دوبارہ نوٹس بھجوایا ہے،حفیظ نے ٹیکس نہ دیا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔