16 ستمبر ، 2015
فرینکفرٹ.......جرمنی میں دلکش اور رنگا رنگ آٹو شو کے موقع پر کار بنانے والی ایک کمپنی کے سربراہ اسٹیج پرچکرا کر گر پڑے۔ فرینکفرٹ آٹوشو کا آغاز چمچماتی ہوئی دلکش گاڑیوں کی نمائش سے کیا گیا۔
نمائشن میں اسٹیج پر مہنگی ترین کاریں بنانے والی جرمن کمپنی کے نئے سربراہ Harald Krueger سامنے آئے، جو اپنی نئی کاروں کو متعارف کرانا چاہتے تھے، لیکن یہ شاندار تقریب اچانک عجیب صورتحال میں بدل گئی، جب کمپنی کے سربراہ بات کرتے کرتے نیچے گرگئے،جس کے بعد ان کے ساتھی ملازمین نے آ کر انہیں سنبھالا اور وہاں سے لے گئے۔