دنیا
16 ستمبر ، 2015

گوگل کی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے ایک کروڑڈالر کی اپیل

گوگل کی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے ایک کروڑڈالر کی اپیل

نیویارک........ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کی دنیا کی مقبول کمپنی گوگل نے ایک نئی مہم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت یورپ میں آنے والے پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مختلف تنظیموں کے لئے 11 ملین ڈالر کی رقم جمع کی جائیگی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل نے اس مہم کے آغاز کے لئے اپنے روایتیطریقہ سے ہٹ کر کمپنی کے ذاتی بلاگ سے لوگوں کو عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔ گوگل عام طور پر کوئی بھی اہم اعلان اپنی کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں سے کرواتا ہے مگر اس بار انہوں نے عطیات کی اپیل کمپنی کی ایک افغان نژاد ورکر ریٹا مسعود سے کروائی ہے۔ ریٹا مسعود نے بچپن میں کابل سے فرار ہونے کی ذاتی کہانی لکھ کر لوگوں سے عطیات دینے کی اپیل کی ۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ عطیات مہاجرین اور پناہ گزینوں کو مختلف سہولیات فراہم کرنے والی چار این جی اوز کو جائیں گی جن میں ڈاکٹرز ود آئوٹ بارڈرز، انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی، سیو دی چلڈرن اور اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین شامل ہیں۔

مزید خبریں :