دلچسپ و عجیب
16 ستمبر ، 2015

کورین شخص نے احتجاجاً 5 کروڑ روپے کی گاڑی تباہ کر ڈالی

کورین شخص نے احتجاجاً 5 کروڑ روپے کی گاڑی تباہ کر ڈالی

سیؤل.......جنوبی کو ریا میں ایک شخص نے گاڑی کی خرابی پر کار بنانے والی کمپنی سے احتجاج کرتے ہوئے اپنی 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گاڑی تباہ کر ڈالی۔

5 کروڑ 20 لاکھ روپے کی یہ گاڑی اس شخص نے چند ماہ قبل خریدی تھی، تاہم وہ کئی ماہ سے اپنی گاڑی کے انجن کی خرابی کی شکایت کررہا تھا مگر خرابی ٹھیک نہیں کی جاسکی، جس پر گاڑی کے مالک نے کمپنی سے گاڑی تبدیل کرنے یا رقم لوٹانےکا مطالبہ کیا۔

گاڑی کی کمپنی اسے مہینوں سے انتظارکرا رہی تھی، جس پر گاڑی کے مالک کوئی خاطرخواہ جواب نا ملنے پر اشتعال میں آگیا۔ اس نے احتجاجاً گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے، یہاں تک کہ بونٹ کوبھی نہ چھوڑا۔ کمپنی نے بالآخر اپنی گاڑی کے خریدار سے بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرنے کا عندیہ ظاہر کردیا ۔

مزید خبریں :