پاکستان
19 مئی ، 2012

نیٹو سپلائی نہ کھول کر ثابت کیا ڈرون حملے قابل قبول نہیں، رحمان ملک

نیٹو سپلائی نہ کھول کر ثابت کیا ڈرون حملے قابل قبول نہیں، رحمان ملک

لاہور … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اپیل کرنے تک وزیراعظم کو مجرم نہیں کہا جاسکتا، پاکستان سازش کا شکار ہو رہا ہے، موجودہ حکومت نے نیٹو سپلائی نہ کھول کر ثابت کیا کہ ڈرون حملے ناقابل قبول ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کے بعد منور حسن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈرون حملوں کے خلاف ہے، حملے ہمارے دور حکومت میں شروع نہیں ہوئے، ڈرون حملے رکوانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، موجودہ حکومت نے نیٹو سپلائی نہ کھول کر ثابت کیا کہ ڈرون حملے ناقابل قبول ہیں۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ اپیل کرنے تک وزیراعظم کو مجرم نہیں کہا جاسکتا، جب بھی مجھے عدالتوں نے بلایا میں گیا، آئندہ بھی بلایا تو جاوٴں گا، ہمارے وکیل اتنے لائق نہیں جتنے شریف برادران کے ہیں، شریف برادران کے وکیل اسٹے لے لیتے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ پاکستان سازش کا شکار ہورہا ہے، کراچی میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی کوشش کی گئی۔

مزید خبریں :