16 ستمبر ، 2015
کراچی.......فلم ’’ہلا گلا‘‘ کی پروموشن تقریب کراچی کی نجی یونیورسٹی میں ہوئی،جس میں کاسٹ بھی شریک ہوئی۔ مسکراہٹ، تبسم، ہنسی، قہقہے، فلم بینوں کو لوٹ پوٹ کرنے والا یہ سارا مصالحہ شامل ہےفلم ’’ہلا گلا‘‘ میں۔
جیو فلمز کے بینرز تلے یہ تفریحی فلم عیدالاضحی پر سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔ کراچی کی نجی یونیورسٹی میں ہلاگلا کی پروموشن تقریب ہوئی ۔ فلم کی کاسٹ میں شامل اداکار طلبہ و طالبات میں گھل مل گئے۔ اس موقع پر فلم کے موضوع اور کردار نگاری گپ شپ بھی ہوئی۔
کامران اکبر کی ڈائریکشن میں بننے والے اس فلم میں جاوید شیخ، اسمٰعیل تارا، سدرہ بتول اور عاصم محمود نے اداکاری کے جوہر دِکھائے ہیں۔ فنکاروں کے مطابق کہانی کے ساتھ فلم کے گانے بھی بہت اچھے ہیں۔