پاکستان
19 مئی ، 2012

نئے صوبوں پر قرارداد پر نیک نیتی سے عمل کریں گے،شہباز شریف

نئے صوبوں پر قرارداد پر نیک نیتی سے عمل کریں گے،شہباز شریف

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہاولپور صوبہ کی بحالی اور نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے انہیں کوئی کنفیوژن نہیں ہے،نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر نیک نیتی سے عمل کریں گے۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ترقیاتی پروگرام میں شمسی توانائی کے پینلز اور ہینڈ پمپ کی فراہمی کو شامل کیا جائے گا۔ سائنس ٹیچرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 21 ہزار نئے ٹیچرز بھرتی کئے جائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ دریائے سندھ پر بنگلا اچھا اور روجھان کے درمیان 4.2 ارب روپے کی لاگت سے نیا پل تعمیر ہو گا،بجٹ میں لیہ کی تحصیل چوبارہ کو آئندہ بجٹ میں آفت زدہ قرار دیا جائے گا۔

مزید خبریں :