17 ستمبر ، 2015
ڈیلس.....راجہ زاہد اخترخانزادہ.....امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم’’اپنا‘‘کے سابق صدر ڈاکٹر حسن بخاری مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے،وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔
سوگواران میں انہوں نے،بیوہ ڈاکٹر طلعت بخاری،پانچ بیٹے اور ایک بیٹی کوچھوڑا ہے۔ویسکولر ڈاکٹر حسن کی نماز جنازہ ڈیلس کی سینٹرل مسجد میں بعد نماز ظہر مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے ادا کی جائے گی جبکہ انہیں رچرڈسن میں مسلمانوں کے قبرستان ریسٹ لینڈ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
ڈاکٹر حسن بخاری گجرانوالا اور لاہور میں ابتدائی تعلیم حاصل کی اور کنگ ایڈورڈ میڈکل کالج سے گریجویشن کیا،وہ 1964میں امریکا منتقل ہوئے۔
حسن بخاری ’’اپنا ‘‘اورکنگ ایڈورڈ المنائی تنظیم سمیت متعدد فلاحی تنظیموں کے ساتھ منسلک رہے،انہوں نے پاکستان میںتعلیم،صحت اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھی تنظیم قائم کی جو کئی سالوں سے فلاحی کام سر انجام دے رہی ہے۔