پاکستان
17 ستمبر ، 2015

کراچی میں نجی اسکولوں کو فیسوں میں 10فیصد سالانہ اضافے کی اجازت

کراچی میں نجی اسکولوں کو فیسوں میں 10فیصد سالانہ اضافے کی اجازت

کراچی .......کراچی میں نجی اسکولوں کو یکم اگست سے 10فیصد سالانہ اضافے کی اجازت دے دی گئی۔ وزیرتعلیم نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ جس اسکول نے فیس زیادہ بڑھائی اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

اسکول فیس پر اجلاس کے بعد وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نجی اسکولوں کو فیسوں میں 10 فیصد سالانہ اضافے کی اجازت دی ہے، ہم کسی اسکول کو 10فیصد سے زائد فیس بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے،ہر اسکول کی کیٹیگری کے لحاظ سے فیس لکھ کر دیں گے،جس اسکول نے فیس کے معاملے پر عمل نہ کیا قانونی کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر اسکول کو 10فیصد ضرورت مند بچوں کو داخلہ دینے کاپابند کیا گیا ہے،ڈائرکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن میں شکایتی سیل قائم کیا جائے گا۔

نثار کھوڑونے بتایا کہ فیسوں سے متعلق جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی بنا رہے ہیں، جس میں اراکین اسمبلی، پرائیویٹ اسکولوں کےنمائندے اور محکمہ تعلیم کےافسران شامل ہوں گے،کسی نے فیصلے پر عمل نہیں کیا تو قانون کے تحت کارروائی کریں گے۔

مزید خبریں :