صحت و سائنس
18 ستمبر ، 2015

زیادہ دیر بیٹھ کر کام کرنا جگرکیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ، تحقیق

زیادہ دیر بیٹھ کر کام کرنا جگرکیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ، تحقیق

سیول .....سستی اور کاہلی جہاں نہ صرف مٹاپے اور دیگر امراض کا باعث بنتی ہے وہیں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا آپ کے جگر کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

جنوبی کوریامیں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا اور سست طرز زندگی جگر کی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ دیر بیٹھ کر کام کرنے والے افراد میں یہ خطرہ9فیصد تک بڑھ سکتا ہے لیکن روزانہ چہل قدمی اور ورزش سے جگر کے امراض کے خطرے کو20فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :