پاکستان
19 مئی ، 2012

ملکی سا لمیت موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں خطرے میں ہے، نواز شریف

ملکی سا لمیت موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں خطرے میں ہے، نواز شریف

حافظ آباد … مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی سا لمیت موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں خطرے میں ہے، عوام اس حکومت کو ایک دھکا اور دیں، یہ حکومت اب رہنے کے قابل نہیں، اس ملک کو بچانے کیلئے عوام میرے ساتھ انقلاب لائیں۔ مسلم لیگ ن کے جلسے کے دوران کارکنوں میں دھکم پیل ہوئی جس کے بعد شرکاء کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔ حافظ آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ گیلانی صاحب استعفیٰ دینے کو تیار نہیں، وہ مجرم ہونے کے باوجود وزیراعظم کے عہدے پر براجمان ہیں، گیلانی صاحب کو عوام کا فیصلہ ماننا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو جدوجہد پرویز مشرف کے خلاف کی تھی وہی موجودہ حکومت کے خلاف کررہے ہیں، پاکستان کی سا لمیت کو موجودہ حکمرانوں سے خطرہ ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ اس ملک کو بچانے کیلئے عوام میرے ساتھ انقلاب لائیں، عوام اس حکومت کو ایک دھکا اور دیں، یہ حکومت اب رہنے کے قابل نہیں۔ صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران پاکستان کو تباہ و برباد کررہے ہیں۔ حافظ آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں نواز شریف کے خطاب کے دوران اس وقت بدنظمی ہوگئی جب جلسے میں موجود لیگی کارکن آپس میں لڑ پڑے اور دھکم پیل شروع ہوگئی۔ دھکم پیل کے بعد جلسے میں شریک افراد کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

مزید خبریں :