19 مئی ، 2012
اسلام آباد … اگلے چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آج (ہفتہ کی )رات بعض بالائی علاقوں میں تیز ہواوٴں کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج (ہفتہ کی )رات سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد،مکران ڈویژن،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوٴں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب دادو،لاڑکانہ، نوابشاہ،سبی اور موہنجوداڑو 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقامات رہے ، سکھر، نورپورتھل اور رحیم یارخان میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور 42 ، پشاور اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 37 ڈگری، مظفرآباد 36 ، کراچی 34 ، گلگت 27 اور مری میں 25 ڈگری رہا۔