پاکستان
18 ستمبر ، 2015

کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

راولپنڈی.....ایک بار پھر کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے چار شہری زخمی ہوگئے۔پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔ بلا اشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے متعدد پاکستانی شہری جانی و مالی نقصان اٹھا چکے ہیں۔

مزید خبریں :