انٹرٹینمنٹ
18 ستمبر ، 2015

برازیل کی بونچن سب سے زیادہ کما ئی کر نے والی ماڈل قرار

برازیل کی بونچن سب سے زیادہ کما ئی کر نے والی ماڈل قرار

نیو جر سی......امریکی میگزین ’’فوربز‘‘ نے2015 میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی ماڈلز کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق برازیلی ماڈل گیزیل بونچن(Gisele Bundchen) چا رکروڑ 40 لاکھ ڈالر کما کر سب سے آگے ہیں۔

بونچن گزشتہ نو برس سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ماڈلز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی ماڈل کارا ڈیلونج اور ایڈریانا لیما ہیں جنہوں نے نوے نوے لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔

تیسرے نمبر پر ہالینڈ کی دوزن کروس ہیں جنہوں نے75 لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔ 19سالہ امریکی کینڈل جینر 40لاکھ ڈالر کے ساتھ آٹھویں نمبر ہیں جو پہلی مرتبہ ’’فوربز‘‘ کی ماڈلز کی فہرست میں شامل ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :