انٹرٹینمنٹ
18 ستمبر ، 2015

نئی بائیوگرافیکل فلم’’دی واک‘‘کے کلپس جاری

نئی بائیوگرافیکل  فلم’’دی واک‘‘کے  کلپس جاری

نئ دہلی .......جوزف گورڈن لیوٹ اور سر بین کنگسلے کی نئی تھری ڈی بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم ’’دی واک‘‘ کے نئے کلپس جاری کر دئیے گئے ہیں۔

پروڈیوسر،رائٹر وہدایتکار رابرٹ زیمکس کی اس فلم میں جوزف گورڈن لیوٹ اور سر بین کنگسلے کیساتھ جیمز بیج ڈیل،بین شوارٹز،اسٹیو ویلن ٹائن اور شارلیٹ لی بون اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

کرسٹوفر براؤن کی تحریر کردہ اس فلم کو جیک راپیک اور ٹام روتھ مین نے پروڈیوس کیا ہے جس کی کہانی تنی رسیوں پر چلنے والے فرانسیسی آرٹسٹ فلپ پیٹٹ کی سچی کہانی کے گرد گھوم رہی ہے۔

انہوں نے 7اگست1974ء کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹوئن ٹاورز کے درمیان تنی رسی پر چلنے کی کوشش کی تھی۔ایڈونچر اور اسٹنٹس سے بھر پور یہ بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم’’ دی واک‘‘ ٹرائی اسٹار پکچرز کے تحت رواں سال9 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :