19 مئی ، 2012
لاہور…وزیر مملکت برائے داخلہ امورامتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ عوام اب پنجاب کے حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور گو نواز اورگو شہباز گو کے نعرے لگانے لگے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی حکومت سے یکجہتی کیلئے لاہورسے قصورتک نکالی جانیوالی ریلی سے اور بعد ازاں میڈیا سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔امتیاز صفدر وڑائچ کاکہناتھاکہ وزیر اعظم کے سیکورٹی گارڈ سے پولیس بدسلوکی کی انکوائری ہونی چاہئے۔ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ایک سوال پر امتیاز صفدروڑائچ نے کہا بجلی کا مسئلہ چند دنوں تک حل ہوجائے گا۔