20 ستمبر ، 2015
لاہور .....قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ تنقید مثبت ہو تو برا نہیں مناتا، بلا وجہ ہو تو ہنس کر ٹال دیتا ہوں، توجہ ٹیم کی کرکٹ بہتر کرنے پر مرکوز ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وقار یونس نے کہا کہپاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ میرا فوکس زمبابوے اور برطانیہ کی سیریز ہیں،ڈومیسٹک کرکٹ سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوا،کوشش کررہا ہوں کہ ٹیم اچھا کھیلے اور اسی طرح جیتی رہے۔ میرا ڈیوواٹمور سے میرا کوئی مقابلہ نہیں،زمبابوے کیخلاف سیریز سے فائدہ اٹھائینگے،اس کے بعد میں انگلینڈ سے ہونیوالی سیریز اہم ہے جسے آسان نہیں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کریں گےتو انٹرنیشنل کرکٹ بہتر ہوگی،اس وقت ہم بالکل درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،ٹی 20ورلڈ کپ سے پہلے کافی سیریز ہیں،ایک روزہ اور ٹی 20میں تجربات کرسکتے ہیں تاکہ اچھے کھلاڑی منتخب کرلیں۔ عمران خان جونیئر نیا فاسٹ بولر ہے اسکی پرفارمنس سے سب ہی متاثر ہیں،میرا طریقہ کار کچھ لوگوں کو پسند ہے اور کچھ کو نہیں،ینگ کھلاڑیوی پر مشتمل ٹیم میں کئی تجربہ کار پلیئر بھی موجود ہیں،تمام ہی عمدہ کارکردگی دکھارہے ہیں۔