دنیا
20 ستمبر ، 2015

سید علی گیلانی کشمیریوں کے حقیقی ترجمان ہیں، حریت رہنما

سید علی گیلانی کشمیریوں کے حقیقی ترجمان ہیں، حریت رہنما

سرینگر ...... کشمیر ی حریت رہنماؤں شبیر احمد شاہ ، نعیم احمد خان اور محمد یوسف نقاش نے کہا ہےکہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کشمیریوں کے جذبات اور احساسات کے حقیقی ترجمان ہیں ،

میڈیا سے گفتگو میں شبیر احمد شاہ نے کہا ہےکہ سید علی گیلانی 86سال کی عمر میں اور طبیعت کی ناسازی کےباوجود اپنی موقف پر چٹان کی طرح کھڑے ہیں، حریت کانفرنس صرف ایک ہے جس کی قیادت سید علی گیلانی کررہے ہیں،ہمیں ان ہی کی قیادت میں سیاسی سطح پر جنگ لڑنے کی ضرورت ہے۔

حریت رہنما نعیم احمد خان نے سرینگر میں ایک بیان میںکہا ہی کہ کشمیر ی بزرگ رہنما سید علی گیلانی کی قیادت میں متحد ہیں،ان کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس کشمیریوں کی جذبات کی حقیقی ترجمانی کرتی ہے۔ انہوں نی کہا بھارت کی عزائم ناکام بنانے کےلئے پوری کشمیری قیادت کا متحدہ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید خبریں :