20 ستمبر ، 2015
اسلام آباد....... سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مرتضیٰ بھٹوکو1996 میں پراسرار طورپرگولیوں کا نشانہ بنایا گیا، مرتضیٰ بھٹو قتل کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسرکو بھی پراسرار طورپر قتل کیا گیا۔
میر مرتضیٰ بھٹو کی برسی پر آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کے اندر اورباہرنسلی اور مذہبی امتیازکے بغیر امن قائم کیا جائے، امن کا حصول تمام افراد، برادریوں اورتمام ممالک کی حکومتوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرمرتضیٰ بھٹو نہایت جرات مند اورپرعزم انسان تھے، انہوں نے اپنی زندگی ڈکٹیٹرشپ کے خلاف جدوجہد کے لیے وقف کررکھی تھی، مرتضیٰ بھٹو نے والدہ اور ہمشیرہ پرظلم ہوتے دیکھا، ان کے والد اور بھائی کا قتل ان کی آنکھوں کے سامنے ہوا، مرتضیٰ بھٹو ڈکٹیٹرشپ کے سامنے کبھی نہیں جھکے۔