دنیا
20 ستمبر ، 2015

پیرس میں ایفل ٹاور سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا

پیرس میں ایفل ٹاور سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا

پیرس......... پیرس میں ایفل ٹاور سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایفل ٹاور پر مشکوک شخص چڑھتا ہوا دیکھا گیا جس کے بعد ایفل ٹاور سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایفل ٹاور پر چڑھنے والے مشکوک شخص کے پاس بیگ بھی ہے، مشکوک شخص کی موجودگی پر خطرے کا الارم بجایا گیا، انسداد دہشت گردی پولیس ہیلی کاپٹر میں ایفل ٹاور پہنچ گئی ہے اور پولیس نے ایفل ٹاور کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں :