انٹرٹینمنٹ
20 ستمبر ، 2015

بالی ووڈ ہدایتکار، پروڈیوسر اور سکرین رائٹر مہیش بھٹ67برس کے ہوگئے

بالی ووڈ ہدایتکار، پروڈیوسر اور سکرین رائٹر مہیش بھٹ67برس کے ہوگئے

ممبئی...... بالی ووڈ ہدایت کار، پروڈیوسر اور سکرین رائٹر مہیش بھٹ67برس کے ہوگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مہیش بھٹ20 ستمبر1948ءکو پیدا ہوئے۔ انہو ں نے 26سال کی عمرمیں بطور ہدایت کار 1974ءمیں فلم’’منزلیں اور بھی ہیں‘‘ سےاپنا کیر ئرشروع کیا۔

ان کی فلم ’’لہو کے دورنگ‘‘ نے 1980ء میں دو فلم فیئر ایوارڈز جیتے۔ ان کی مشہور فلموں میں ’’جانم‘‘، ’’نام‘‘، ’’زخم‘‘، ’’جسم‘‘، ’’مرڈر‘‘ اور ’’وہ لمحے‘‘ شامل ہیں۔ مہیش بھٹ کی بیٹیوں پوجا بھٹ اورعالیہ بھٹ نے ٹویٹر پراپنے والد کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی زندگی کا بہترین سرمایہ ہیں۔

مزید خبریں :