20 ستمبر ، 2015
راولپنڈی.......نیشنل کائونٹر ٹیررازم ٹریننگ سینٹر سے 405 فوجیوں کی تربیت مکمل ہوگئی ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سےجاری بیان میں کہاگیا کہ انسداددہشت گردی کی تربیت حاصل کرنےوالےاہلکاروں کا تعلق مختلف اداروں سے تھا۔
تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں کورکمانڈر منگلا لیفٹننٹ جنرل ہلال حسین نے شرکت کی۔ ان کاکہنا تھاکہ تربیتی پروگرام کا مقصد دہشت گردی کےخلاف فوری اورموثر کاروائی کی صلاحیت پیداکرنا ہے۔ اینٹی ٹیررازم تربیتی پروگرام سے سیکیورٹی اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بہتر ہوں گی۔