پاکستان
20 ستمبر ، 2015

جبری شادی کیخلاف آواز اٹھانے پر حدیقہ بشیر کیلئے ایوارڈ

جبری شادی کیخلاف آواز اٹھانے پر حدیقہ بشیر کیلئے ایوارڈ

سوات.......پاکستان کی ایک اور بیٹی کو ایک اور "اعزاز" ملا ہے، سوات کی حدیقہ بشیر کو امریکا میں محمد علی انٹرنیشنل ہیومینٹرین ایوارڈ دیا گیا۔

آٹھویں جماعت میں پڑھنےوالی حدیقہ بشیر کاتعلق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات سے ہے جس نے کم عمری کی اور جبری شادی کے خلاف جدو جہدجاری رکھی ہوئی ہے۔

حدیقہ بشیر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے امریکا میں اسے محمد علی انٹرنیشنل ہیومینٹرین ایوارڈ سےنوازا گیا۔ حدیقہ بشیر نے ایوارڈ امریکی ریاست کینٹکی میں وصول کیا۔ حدیقہ بشیر نے خود کو ملنےوالےایوارڈ کو سوات کے عوام کے نام کیا ہے۔

مزید خبریں :