20 ستمبر ، 2015
لاہور.......کراچی میں لُو اور لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں، بلکہ موسلادھار بارش، اتنی بارش کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، محکمہ موسمیات نےمنگل تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
لاہورمیں صبح سےہی مطلع جزوی طورپر ابرآلود رہا،دوپہر کو سرمئی گھٹائیں چھائیں تو رات کا سماں بندھ گیا،پھرگھنگھورگھٹاؤں کےصبرکا پیمانہ لبریز ہوااور وہ کھل کر برسیں۔
مینہ برسا توگرمی اورحبس کےستائےچہرے خوشی سے کھل اُٹھےاور سبزےپربھی نکھار آگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سےلوگوں کو دشواری کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات نےاگلے2روزکےدوران لاہورسمیت پنجاب بھر میں موسلادھاربارشوں کی پیش گوئی کی ہے،ان بارشوں کے سبب ستلج،راوی ،چناب اور جہلم کےدریاؤں اور گلگت بلتستان کے ندی نالوں میں طغیانی کابھی خدشہ ہے۔