پاکستان
20 ستمبر ، 2015

عمران ضابطہ اخلاق کی پابندی نہیں کرتے تو دنگل ہو گا، پرویز رشید

عمران ضابطہ اخلاق کی پابندی نہیں کرتے تو دنگل ہو گا، پرویز رشید

اسلام آباد.......وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی نہیں کرتے تو یہ انتخاب نہیں دنگل ہوگا، حلقہ NA-122 سے عمران خان تین بار الیکشن ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلات کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم میں ارکان اسمبلی کے حصہ لینے پر پابندی لگائی، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی پر بھی انتخابی مہم پر پابندی لاگو ہوتی ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا کسان پیکچ صرف پنجاب کیلئے نہیں ، پورے پاکستان کیلئے ہے، جس میں کے پی کے اور بنی گالہ بھی شامل ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کے پی کے، کے وزیر اعلیٰ عمران خان کی انگلی پکڑ کر چلتے ہیں، صوبے میں ہائیڈرو الیکٹرک کے منصوبوں پر ایک پیشہ خرچ نہیں کیا گیا، عمران کے گھر والوں کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہم نے نہیں بند کیا۔

مزید خبریں :