20 ستمبر ، 2015
لاہور.......پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود نے الزام لگایا ہے کہ ڈی جی نیب پنجاب نے ان کی سیاسی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، انھوں نے چیئرمین نیب کو شکایتی خط لکھ دیا۔
رانا مشہود نے لکھا کہ ڈی جی نیب پنجاب کو زیر تفتیش کسی معاملے پر تبصرے کا اختیار نہیں، ڈی جی نیب پنجاب نے 9 اور 17ستمبر کو جارحانہ بیانات دیے، خط میں الزام لگایا گیا کہ انہیں ہراساں اور بدنام کیا جارہا ہے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب پنجاب کا عمل نیب کے ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے، ڈی جی نیب پنجاب 15 دن میں معافی مانگیں ورنہ وہ قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔