20 ستمبر ، 2015
اسلام آباد........مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی قیادت افغانستان میں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تک کے ملنے والے شواہد کے مطابق بڈھ بیر حملے میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق بھی افغانستان ہی سے تھا۔