دنیا
20 ستمبر ، 2015

ہزاروں مہاجرین آسٹریا میں داخل ہوگئے

ہزاروں مہاجرین آسٹریا میں داخل ہوگئے

ویانا....... کروشیا،سلوینیاءاور ہنگری کی جانب سے ملک میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے بعد ہزاروں مہاجرین آسٹریا میں داخل ہوگئے۔

آسٹرین ریڈکراس کے سربراہ گیری فوئٹک نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز 12 سے 13 ہزار مہاجرین ملک میں داخل ہوئے تاہم پولیس ذرائع سے اس تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی جس نے قبل ازیں کہا تھا کہ اسے 10 ہزار کے قریب مہاجرین کی آمد کا سامنا ہے۔

ہنگری کی دائیں بازو کی حکومت کو عالمی برادری کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے جس نے مہاجرین کو ملک میں داخلے سے روکنے کیلئے عجلت میں سرحد پر باڑ لگائی اور ان کے ساتھ پر تشدد جھڑپیں بھی کیں۔

مزید خبریں :