21 ستمبر ، 2015
حیدر آباد ..........حیدر آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹر کو قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق ممتاز آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سب انسپکٹر اشتیاق اعوان کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر سے باہر نکل رہے تھے۔
ملزمان نے سب انسپکٹر اشتیاق اعوان کے سر اور جسم پر 7 سے 8 گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔