21 ستمبر ، 2015
اسلام آباد.........ملکی سلامتی اور پشاور میں فضائیہ کے کیمپ پر حملہ کی بعد کی صورتحال پر غور کےلیے وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف، کابینہ کے اہم وزرا اور دیگر عسکری و سیاسی عہدیدار شریک ہیں ۔ معاملہ افغانستان کے ساتھ اٹھانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔
اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوردیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاورواقعے میں ملوث دہشت گردوں کی معلومات اورشواہد افغانستان کے حوالے کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔