پاکستان
21 ستمبر ، 2015

رحیم یار خان:غیر قانونی مویشی منڈی پر چھاپا،متعدد افراد زیرحراست

رحیم یار خان:غیر قانونی مویشی منڈی پر چھاپا،متعدد افراد زیرحراست

رحیم یار خان ........رحیم یار خان میں غیر قانونیمویشی منڈی پر چھاپا مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان طارق الہی مستوئی کے مطابق کوٹ سمابہ پولیس نے شیخ واہن کے علاقے میں با اثر افراد کی سرپرستی میں کافی عرصے سے چلنے والی مویشی منڈی پر چھاپا مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور منتظمین سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے سامان قبضے میں لے لیا ہے۔

پنجاب بھر میں بلااجازت مویشی منڈی قائم کرنے پر پابندی ہے ۔

مزید خبریں :