پاکستان
21 ستمبر ، 2015

جرائم میں ملوث پولیس افسران واہلکاروں سےمتعلق رپورٹ مسترد

 جرائم میں ملوث پولیس افسران واہلکاروں سےمتعلق رپورٹ مسترد

کراچی......سپریم کورٹ نے جرائم میں ملوث پولیس افسران واہلکاروں سےمتعلق سندھ پولیس کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پولیس کے جرائم میں ملوث افسران واہلکاروں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی۔سندھ پولیس کی جانب سے عدالت میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 3400سے زائد پولیس افسران واہلکار جرائم میں ملوث ہیں ۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ جانچ پڑتال کے لیے نئی کمیٹی قائم کی جائے۔ جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبدالفتح ملک نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر اےڈی خواجہ،ثناءاللہ عباسی اور سلطان خواجہ پر مشتمل جانچ پڑتال کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

سندھ پولیس کی جانب سے عدالت میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور بتایا کہ جرائم میں ملوث 1400پولیس افسرواہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ بعد میں سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :