21 ستمبر ، 2015
لاہور......لاہورکی احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما قاسم ضیا کےخلاف فراڈ کیس کی سماعت کے بعد اُن کے جوڈیشل ریمانڈمیں 5اکتوبرتک توسیع کردی۔
پیپلزپارٹی کے رہنما قاسم ضیا کو 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد نیب حکام نے دوبارہ لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا۔ عدالت کو بتایاگیاکہ قاسم ضیا نے رضاکارانہ طورپرفراڈ کی رقم نیب کوواپس ادا کرنے کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے، لیکن ایک ہفتے گزرنے کے باوجود نیب حکام نے کوئی فیصلہ نہیں کیا اور معاملہ کوجان بوجھ کر التوا میں رکھا جارہاہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
نیب کے تفتیشی افسر نے بتایاکہ معاملہ پر کارروائی کا سلسلہ جاری ہے عدالت نے قاسم ضیاکےجوڈیشل ریمانڈ میں 5اکتوبرتک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔