21 ستمبر ، 2015
لاہور.......پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے تعلقات ایک بار پھر خوشگوار ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے ۔ قومی کرکٹرز اس برس بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے ایڈیشن میں ایکشن میں دکھائی دے سکتے ہیں ۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نےویمن کرکٹ ٹیم کو اس ماہ کے آخر میں پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے ۔
پاکستان کرکٹ بورد کے بنگلادیشی بورڈ بورڈ سے تعلقا ت اب بہتری کی طرف جارہے ہیں اسی وجہ سے پاکستان قومی کرکٹرز کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ سے روک کر تعلقات کو ایک بار پھر خراب کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ ہونے والی بنگلادیش پریمئیر لیگ کے لیئے پی سی بی کرکٹرز کو اجازت دے گالیکن انگلینڈ کے خلاف سیریز اور بھارت کے خلاف ممکنہ سیریز کے انعقاد کی وجہ سے بڑے ناموں کی لیگ میں شرکت ممکن نہیں ہو سکے گی۔