پاکستان
21 ستمبر ، 2015

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اساتذہ کا سوک سینٹر پر مظاہرہ

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اساتذہ کا سوک سینٹر پر مظاہرہ

کراچی .....بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اساتذہ نے 3ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر حسن اسکوائر سوک سینٹر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حسن اسکوائر سے پرانی سبزی منڈی جانیوالی سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ۔

اس موقع پر کے ایم سی کے اساتذہ نے بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی بھی کی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تین ماہ سےر کی تنخواہوں کی عید سے قبل ادائیگی کو ممکن بنایا جائے۔

مزید خبریں :