کھیل
21 ستمبر ، 2015

جگموہن ڈالمیا کی آخری رسومات آج کولکتا میں ادا کی جائینگی

 جگموہن ڈالمیا کی آخری رسومات آج کولکتا میں ادا کی جائینگی

کولکتا.....بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر جگموہن ڈالمیا کی آخری رسومات آج سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی ۔وہ عارضہ قلب کے باعث گزشتہ روزکولکتا کے اسپتال میں چل بسے تھے ،ان کی عمر 75سال تھی ۔

جگموہن ڈالمیا کو جمعرات کے روز دل کا دورہ پڑا،انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں رکھا گیا جبکہ اینجیو گرافی بھی کی گئی،تاہم ان کی حالت میں بہتری نہ آسکی،جگموہن ڈالمیا کے انتقال کی خبر سے بھارتی کرکٹ پر سوگ کا سماں ہے،وہ کرکٹ کے حلقوں میں کافی مقبول اور سرگرم رکن سمجھے جاتے تھے۔

جگموہن ڈالمیا تین سال آئی سی سی کے صدر بھی رہے،ان کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی ،ان کے انتقال پر سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ وہ ایک بہترین آدمی تھے ،ان سے جون کے مہینہ میں ان سے ملاقات ہوئی تھی نہیں جانتا تھا کہ یہ آخری ملاقات ہوگی۔

مزید خبریں :