پاکستان
20 مئی ، 2012

انتخابات کی تیاری، جماعت اسلامی نے نامزدگیاں مکمل کرلیں

انتخابات کی تیاری، جماعت اسلامی نے نامزدگیاں مکمل کرلیں

پشاور… جماعت اسلامی خیبر پختون خوا نے قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے امیدواروں کی نامزدگی کا کام مکمل کر لیا ہے۔جماعت اسلامی خیبر پختو ن خوا کی سیاسی کمیٹی کے چئیرمین مشتاق احمد خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ آئندہ عام انتخابات کے لئے صوبے میں قومی اسمبلی کی 32اور صوبائی اسمبلی کی 94نشستوں پرامیدواروں کی نامزدگی کر دی گئی ہے۔ جب کہ فاٹا کی قومی اسمبلی کی 12نشستوں پر بھی جماعت اسلامی نے اپنے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ مشتاق احمدنے مزید کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012کے ذریعے مقامی حکومتوں کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ تاہم جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھی کلین سوئپ کرے گی۔

مزید خبریں :