20 مئی ، 2012
اسلام آباد…صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ اتحادی سپورٹ فنڈ پاکستان کا حق ہے اور صدرآصف علی زرداری شکاگو کانفرنس میں فنڈ کے ایک ارب ڈالر کا مطالبہ کریں گے۔صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرادری نیٹو کی شکاگو کانفرنس میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچا ہے۔اس جنگ میں دنیا کے ساتھ ہیں لیکن انتہا پسندوں کے خلاف جنگ صرف ہتھیاروں سے نہیں جیتی جا سکتی، بلکہ دلوں کو بھی جیتنا ہوگا۔ غربت کے خاتمے اور روز گار کی فراہمی کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔