پاکستان
20 مئی ، 2012

سندھ میں بارشیں، گرمی کی شدت میں کمی

سندھ میں بارشیں، گرمی کی شدت میں کمی

کراچی…محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ،تاہم سکھر ، لاڑکانہ ، حیدرآباد، مکران ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ، سرگودھا، راول پنڈی ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،ہفتے کوکراچی کے مختلف علاقوں میں شام کو گرد آلود ہواؤں چلنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ شدیدطوفانی ہواوٴں کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں سے درخت اور بجلی کے تار گرگئے،جس سے ایک خاتون جاں بحق اور دوخواتین زخمی ہوگئیں۔حیدرآباد، سکھر اور خیرپور سمیت سندھ کے اکثرعلاقوں میں آندھی اور ٹھنڈی ہواوٴں کے بعد ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ،دادو میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ حیدرآباد، کوٹری، جامشورو، نواب شاہ، سکھر، خیرپور، پڈعیدن، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں آندھی سے بجلی کے پول اور سائن بورڈ گرگئے،اوردرخت اکھڑ گئے ،بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گرد آلود ہواوٴں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، بیلہ، اوتھل، گڈانی، وندر، ساکران اور حب میں کئی درخت اور سائن بورڈ گرگئے، دیر بالا میں موسلا دھار بارش جبکہ راجن پور میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ۔دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، نواب شاہ اور سبی میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔سکھر اور رحیم یارخان میں 44، بہاول نگر میں 43، حیدرآباد اور تربت میں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ رہا۔

مزید خبریں :