20 مئی ، 2012
سکھر…وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کھل کر اعلان کریں کہ وہ نیٹوسپلائی کی بحالی کے خلاف ہیں۔سب کو خوش کرو کی پالیسی اب نہیں چلے گی۔ سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر جیونیوزکو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو ملنے والی سزا کا رات کو ہی پتہ چل گیا تھا لیکن اس کے باوجود وزیراعظم سر اونچا کرکے عدالت گئے۔وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ عدلیہ کااحترام کرتے ہیں۔عدالت نے کہہ دیاہے اس لیے بلدیاتی الیکشن ضرور کرائیں گے۔