پاکستان
22 ستمبر ، 2015

لاہور میں غازی روڈ پر 4 تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول

لاہور میں غازی روڈ پر 4 تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول

لاہور ......لاہور میں غازی روڈ پر 4 تاجروں کو بھتے کی پرچیاں بھیجی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تین تاجر سنگ مرمر اور ایک لکڑی کا تاجر ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

تاجروں سے دس دس ہزار روپے بھتہ مانگا گیا ہے، بھتے کی پرچیاں پھینکنے والے کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی گئی ہے، بھتے کی پرچی صبح 6 بج کر 35 منٹ پر پھینکی گئی، پرچیوں پر موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس بھی درج ہے اور لکھا ہے کہ بھتا نہ دیا تو فیکٹریوں پر ہینڈ گرنیڈ ماریں گے۔

مزید خبریں :