پاکستان
22 ستمبر ، 2015

پاک فوج کے 4میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

پاک فوج کے 4میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی ......پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے جبکہ 4 لیفٹیننٹ جنرلز اگلے ماہ اپنے عہدوں سے ریٹائر ہوجائینگے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ ،ڈی جی ایم او عامر ریاض ، جی او سی بہاول پور عمر فاروق درانی اور وائس چیف آف جنرل اسٹاف صادق علی شامل ہیں۔

دوسری طرف چار لیفٹیننٹ جنرل 4 اکتوبر کو اپنے عہدوں سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں، ان میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ ، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان ، چیف آف لاجسٹک اسٹاف جی ایچ کیو لیفٹیننٹ جنرل طارق ندیم اور آئی جی آرمز لیفٹیننٹ جنرل محمد اعجاز چوہدری شامل ہیں ۔

مزید خبریں :