پاکستان
22 ستمبر ، 2015

ڈاکٹر عاصم حسین قومی ادارہ برائے امراض قلب میں داخل

ڈاکٹر عاصم حسین قومی ادارہ برائے امراض قلب میں داخل

کراچی ......سابق وزیر پٹرلیم ڈاکٹر عاصم حسین کو دل کا دورہ پڑنے پرقومی ادارہ برائے امراض قلب میں داخل ہوگئے ،طبی معائنہ کیلئے 3رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اسپتال میں عیادت کی۔

کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو گزشتہ رات دل میں تکلیف کے باعث قومی ادارہ برائے امراض قلب لایا گیا، جہاں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں طبی امداد دی گئی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ڈاکٹرعاصم کی طبیعت سنبھل گئی ہے، تاہم ان کے ایکو، ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ان کے طبی معائنہ کے لیے 3رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

خاندانی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم کو پہلی مرتبہ دل کی تکلیف ہوئی ہےاورعلاج کے لیے معالجین سے صلح مشورہ جاری ہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی وزیر نثار کھوڑو کے ہمراہ اسپتال جا کر ڈاکٹر عاصم حسین کی عیادت کی۔

سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، انسداد دہشت گردی عدالت نے تحقیقات کیلئے انہیں 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیا ہوا ہے۔

مزید خبریں :