22 ستمبر ، 2015
پشاور.......پشاورہائیکورٹ نےکرپشن کےالزامات میں گرفتار عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان علی کی عبوری ضمانت منظورکرلی ہے۔
کرپشن کیس میں گرفتار عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر احسان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ارشاد قیصر نے کی۔
عدالت نے ڈاکٹراحسان علی کو10 روز کے لئے ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات صادر کئے اور نیب سے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔ نیب نے ڈاکٹر احسان علی کو ہزارہ یونیورسٹی کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا۔