پاکستان
22 ستمبر ، 2015

چارسدہ :حساس ادارے کی کارروائی، فضائیہ کیمپ حملے کا مبینہ ملزم گرفتار

چارسدہ :حساس ادارے کی کارروائی، فضائیہ کیمپ حملے کا مبینہ ملزم گرفتار

چارسدہ ......چارسدہ کے تھانہ سٹی کی حدود میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے بڈھ بیرفضائیہ کیمپ حملے کے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم بختیار کا تعلق افغانستان سے ہے۔

چارسدہ میں تھانہ سٹی کی حدود پلہ ڈھیری میں حساس اداروں نے کارروائی کی اور بڈھ بیرفضائیہ کیمپ پر حملے کے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا ، جس پر گزشتہ دنوں پشاور میں فضائیہ کیمپ حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے ،گرفتار ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افغانی باشندے کا ایک اور ساتھی علاقہ پلہ ڈھیری میں رہائش پذیر تھا ،جو دو دن پہلے یہاں سے فرار ہوگیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزم کے ساتھی کی تلاش کی جارہی ہے ۔

مزید خبریں :