23 ستمبر ، 2015
پشاور......عیدالاضحی پر پشتوزبان میں پانچ فلمیں ریلیز ہورہی ہیں جن سے نہ صرف فلم ساز امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں بلکہ فلموں کے شا ئقین بھی ان کی نمائش کے منتظر ہیں ۔
پشتو زبان کی ان پانچ فلموں میں کئی نئے فنکا روںکومتعا رف کرا یا گیا ہے۔ ان میں دو فلموں کے ہیرو شاہد خان اور تین فلموں کے ارباز خان ہیں۔
عیدالاضحی پر ریلیز ہونیوالی فلموں میں ’’تیزاب‘‘ ، ’’زوئے دا شرابی‘‘، ’’اقرار‘‘ ، ’’بدنام‘‘ اور ’’ملنگ پہ دعا رنگ‘‘ شامل ہیں۔ ان کی نما ئش کے لئےپشاور کے مختلف سینمائوں میں انتظامات کئے جارہے ہیں ۔
فلموں کی پروموشن کے حوالے سے رکشوں پر اور بازاروں میں بینرز بھی اویزاں کئے گئے ہیں۔ پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں دیواروں پر فلموں کے پوسٹرز لگا دئیے گئے ہیں۔